تیلگو سپر اسٹار نندا موری تراکا راما رائو جونیئر المعروف جونیئر این ٹی آر نے جھانوی کپور کے ساتھ انکی چٹامالے گانے کی جعلی ویڈیو بنانے پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان کیا اور کہا کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔
گزشتہ چند روز سے اس گانے کی ایک اے آئی (مصنوعی ذہانت) سے تیار کردہ اور تبدیل شدہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر زیر گردش ہے۔ یہ گانا فلم ’دیورا: پارٹ 1 کا ہے، جس میں جونیئر این ٹی آر اور جھانوی کپور نے اداکاری کی ہے۔