پاکستان کی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے فلم ساز محمد علی نقوی کی دستاویزی فلم ’ہینگنگ بائی اے وایئر‘ کو آسکرز 2027 کے لیے منتخب کر لیا۔
یہ اعلان پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کی ڈپٹی چیئرپرسن ثناء زہرا جعفری نے گزشتہ روز کینیڈا میں منعقدہ موزیک انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (MISAFF) میں فلم کے پریمیئر کے موقع پر کیا۔
ان کے مطابق دستاویزی فلم ’ہینگنگ بائی اے وایئر‘ کو اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹیگری کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔