Entertainment
بھارتی صارفین نے کنگنا رناوت کو ملنے والی سیکیورٹی کو پیسوں کا ضیاع قرار دیدیا
بھارتی اداکارہ اور رکنِ پارلیمنٹ کنگنا رناوت کو ملنے والی سیکیورٹی کو سوشل میڈیا صارفین نے پیسوں کا ضیاع قرار دے دیا۔
مصنف fahad130K بار پڑھا

بھارتی اداکارہ اور رکنِ پارلیمنٹ کنگنا رناوت کو ملنے والی سیکیورٹی کو سوشل میڈیا صارفین نے پیسوں کا ضیاع قرار دے دیا۔
کاکروچ جنتا پارٹی سے منسلک ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے کنگنا رناوت کو ملنے والی سیکیورٹی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔
صارف نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ان لوگوں کی سیکیورٹی پر پیسہ خرچ کرنا پیسے ضائع کرنا نہیں ہے کیا؟ کیا عام آدمی کی زندگی کی کوئی قدر نہیں؟
کنگنا رناوت کی سامنے آنیوالی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ آخر رہنماؤں کے اردگرد سیکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟
انہی کاکروچز نے آپ کی حکومت کے وزیر کو استعفیٰ دینے پر مجبور کیا، سی جے پی کا کنگنا رناوت کو جواب 


