Entertainment
ممبئی میں الیکشن کمیشن کیخلاف کاکروچ پارٹی کا مظاہرہ، بالی ووڈ اداکار بھی شریک
بھارتی شہر ممبئی کے شیواجی پارک میں الیکشن کمیشن کے خلاف ہونے والے احتجاج میں معروف اداکارہ شبانہ اعظمی، اداکار نصیرالدین شاہ اور گلوکار و موسیقار وشال دادلانی سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
مصنف fahad189K بار پڑھا

بھارتی شہر ممبئی کے شیواجی پارک میں الیکشن کمیشن کے خلاف ہونے والے احتجاج میں معروف اداکارہ شبانہ اعظمی، اداکار نصیرالدین شاہ اور گلوکار و موسیقار وشال دادلانی سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
بھارتی ووٹر لسٹوں میں ہیرا پھیری کے الزامات سامنے آنے پر کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے زیر اہتمام ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھارتی چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔
بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ احتجاج میں سی جے پی کے بانی ابھیجیت ڈپکے کے ساتھ نظر آئے اور دونوں نے ایک دوسرے کو گلے بھی لگایا۔ ڈپکے کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں نصیرالدین شاہ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں وشال دادلانی بھی احتجاج میں پہنچے اور ابھیجیت ڈپکے سے گلے ملے۔



