Entertainment
ووٹر فہرستوں میں دھاندلی، شبانہ اعظمی کی عوام سے احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے کاکروچ جنتا پارٹی کی قیادت میں ممبئی میں ووٹر فہرستوں اور ووٹ دینے کے حق سے متعلق خدشات پر ہونے والے احتجاج میں لوگوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔
مصنف Shaukat Pirzada194K بار پڑھا

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے کاکروچ جنتا پارٹی کی قیادت میں ممبئی میں ووٹر فہرستوں اور ووٹ دینے کے حق سے متعلق خدشات پر ہونے والے احتجاج میں لوگوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔
78 سالہ شبانہ اعظمی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ وہ 2 اکتوبر کو ممبئی کے شیواجی پارک میں جمع ہوں اور حکومت سے اپنے ووٹ کی حفاظت کرنے کی اپیل کریں۔
انھوں نے ویڈیو کے ساتھ ایک پیغام بھی شیئر کیا، جس میں لکھا، آپ کا ووٹ آپ کا حق ہے، یہ آپکی آواز ہے۔ لیکن کیا ہوتا ہے جب آپ کا ووٹ ووٹر لسٹ سے غائب ہو جائے؟ لہٰذا اپنے جمہوری حق کے لیے 2 اکتوبر کو یوم گاندھی پر شیواجی پارک میں احتجاج میں شامل ہوں۔
ممبئی میں الیکشن کمیشن کیخلاف کاکروچ پارٹی کا مظاہرہ، بالی ووڈ اداکار بھی شریک 


