Entertainment
گھر سے 500 روپے لیکر نکلنے والا ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کا اداکار 10 سال بعد بھی لاپتہ
بالی ووڈ کی مشہور فلم منا بھائی ایم بی بی ایس میں کرن کا مختصر کردار ادا کرنے والے نوجوان اداکار وشال ٹھاکر گزشتہ 10 سال سے لاپتہ ہیں۔
مصنف Wajiha Naz79K بار پڑھا

بالی ووڈ کی مشہور فلم منا بھائی ایم بی بی ایس میں کرن کا مختصر کردار ادا کرنے والے نوجوان اداکار وشال ٹھاکر گزشتہ 10 سال سے لاپتہ ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار 31 دسمبر 2015ء کی رات گھر سے 500 روپے لے کر نکلے تھے، ان کی آخری لوکیشن یکم جنوری 2016ء کو ممبئی کے قریب گھوڑ بندر روڈ پر ملی تھی، اس کے بعد ان کا فون بند ہو گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 سال گزر جانے کے باوجود اب تک وشال ٹھاکر کا کوئی سراغ نہیں مل سکا اور آج تک ان کے اہلِ خانہ ان کے منتظر ہیں۔
منا بھائی ایم بی بی ایس: ابتدا میں سنجے دت کو کونسا کردار دیا گیا تھا؟


