Entertainment
خالہ بشریٰ انصاری سے متعلق میرے الفاظ کو بطور شکایت پیش کیا گیا، ایسا مقصد نہیں تھا: زارا نور عباس
پاکستانی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی خالہ، لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری سے متعلق دیے گئے بیان پر وضاحت پیش کر دی۔
مصنف Wajiha Naz157K بار پڑھا

پاکستانی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی خالہ، لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری سے متعلق دیے گئے بیان پر وضاحت پیش کر دی۔
انہوں نے کہا ہے کہ میرے الفاظ کو شکایت کے طور پر پیش کیا گیا، جبکہ میرا ایسا مقصد نہیں تھا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایک وائرل نیوز اسٹوری ری شیئر کی ہے۔
انہوں نے مذکورہ خبر پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان جو کہتا ہے، اس کی جو تشریح کی جاتی ہے، جو کچھ لکھا جاتا ہے اور بالآخر لوگ جو سمجھتے ہیں، یہ سب ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہو سکتے ہیں۔
میری خالہ بشریٰ انصاری نے مجھے کبھی سپورٹ نہیں کیا، زارا نور عباس


