ممبئی میں فلم کی اسکریننگ کے دوران سلمان خان کے قریب آنے والے ایک مداح کو اداکار کے سیکیورٹی گارڈ نے بازو سے پکڑ کر دور ہٹا دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سلمان خان ممبئی میں اداکار ویر پہاڑیا کی فلم ’پریم کیتانو‘ کی خصوصی اسکریننگ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اداکار انوپ سونی سے ملاقات کی اور فوٹوگرافرز کے لیے پوز بھی دیے۔
اس دوران ایک مداح ریڈ کارپٹ کے قریب سلمان خان کی جانب بڑھا تو اداکار کے ایک سیکیورٹی گارڈ نے اسے بازو سے پکڑ کر سلمان خان سے دور کر دیا۔