Entertainment
آلودگی کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے: صبا قمر
پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا سے غیر حاضری پر مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاہور کی فضائی آلودگی کے باعث مجھے سانس لینے میں کچھ دشواری کا سامنا ہے۔
مصنف Rubab Shakeel166K بار پڑھا

پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا سے غیر حاضری پر مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاہور کی فضائی آلودگی کے باعث مجھے سانس لینے میں کچھ دشواری کا سامنا ہے۔
صبا قمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر کے ساتھ مداحوں کے لیے پیغام جاری کیا اور ان کی محبت، فکر اور تشویش پر شکریہ ادا کیا ہے۔
اداکارہ نے بتایا ہے کہ مجھے دمے کی شکایت ہے اور لاہور کی فضائی آلودگی کے باعث حالیہ دنوں میں مجھے مناسب طریقے سے سانس لینے میں کچھ دشواری پیش آ رہی ہے، تاہم میں الحمدلِلّٰہ بالکل ٹھیک ہوں۔
صبا قمر کا محبت ہو جانے کا اعتراف


