معروف گلوکارمسعود رانا کی31 ویں برسی 4 اکتوبرکو منائی جائے گی
ٹھٹھہ صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2026ء) معروف گلوکار مسعود رانا کی31ویں برسی 4اکتوبر کو منائی جائے گی۔ مسعود احمد رانا 9جون 1938ء کو میرپور خاص کی مشہور زمیندار فیملی میں پیدا ہوئے، ا

ٹھٹھہ صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2026ء) معروف گلوکار مسعود رانا کی31ویں برسی 4اکتوبر کو منائی جائے گی۔ مسعود احمد رانا 9جون 1938ء کو میرپور خاص کی مشہور زمیندار فیملی میں پیدا ہوئے، ان کے آبائواجداد کا تعلق جالندھر سے تھا جو قیام پاکستان سے قبل ہی ہجرت کرکے سندھ میں رہائش اختیار کر چکے تھے۔ مسعود رانا نے کسی سے موسیقی کی تعلیم حاصل نہیں کی،وہ محمد رفیع سے متاثر تھے۔ مسعود رانا نے پچاس کی دہائی میں ریڈیو پاکستان حیدر آباد سے فنی سفر کا آغاز کیا۔ بطور پلے بیک سنگر انہیں شہرت باباجی اے چشتی کی بنائی ہوئی دھن پر فلم ڈاچی کے گیت ٹانگے والا خیر منگدا سے ملی۔انہوں نے 5 ہزار سے زائد فلمی و غیر فلمی گیت گائے۔ مسعود رانا نے تین عشروں تک پاکستان کی فلمی موسیقی پر حکمرانی کی۔ مسعود رانا 1964ء میں لاہو رمنتقل ہوئے اور وہ جلد ہی اردو اور پنجابی فلموں کے مقبول ترین گلوکار بن گئے۔ انہوں نے اردو اور پنجابی زبانوں میں تین تین سو سے زائد گیت گائے جن کا آج بھی کوئی نعم البدل نہیں اور ساڑھے پانچ سو سے زائد فلموں کیلئے گانے ریکارڈ بھی کروائے۔مسعود رانا 4 اکتوبر 1995ء کو خالق حقیقی سے جا ملے۔



