معروف اورمزاحیہ اداکارسید کمال کو مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2026ء) پاکستانی فلمی صنعت کے معروف اداکار اور مزاحیہ اداکاری میں منفرد مقام رکھنے والے سید کمال کی17ویں برسی منائی گئی ۔سید کمال نے اپنی بے مثال اداکاری اور مخصوص

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2026ء) پاکستانی فلمی صنعت کے معروف اداکار اور مزاحیہ اداکاری میں منفرد مقام رکھنے والے سید کمال کی17ویں برسی منائی گئی ۔سید کمال نے اپنی بے مثال اداکاری اور مخصوص انداز سے کئی دہائیوں تک شائقین کے دلوں پر راج کیا، سید کمال جن کا شمار پاکستان کے مقبول فلمی اداکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز تھیٹر سے کیا اور بعد ازاں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار کے طور پر پہچانے جانیوالے سید کمال 27اپریل 1934 میں پیدا ہوئے، اپنے فن اداکاری کا جلوہ فلم ٹھنڈی سڑک میں دکھا کرسب کو حیران کردیا۔پاکستانی فلموں میں ساٹھ اور ستر کے عشرے کے کامیاب ترین اداکار کمال پاکستانی فلموں کی پہچان تھے، انہوں نے فلم کی بڑی سکرین کے بعد ٹیلی ویژن پر بھی کام کیا اور پی ٹی وی پر کمال کا شو کے نام سے ایک پروگرام کی میزبانی بھی کی۔سید کمال طویل عرصے تک عارضہ قلب میں مبتلا رہنے کے بعد یکم اکتوبر 2009 کو75 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے، پاکستانی فن و ثقافت میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔



