Entertainment
میں مکمل طور پر غائب ہو جاؤں گا: احد رضا میر کا شوبز سے وقفہ لینے کا اعلان
پاکستانی معروف اداکار احد رضا میر نے شوبز سے وقفہ لینے کا اعلان کر دیا۔
مصنف Wajiha Naz90K بار پڑھا

پاکستانی معروف اداکار احد رضا میر نے شوبز سے وقفہ لینے کا اعلان کر دیا۔
حال ہی میں اداکار نے ایک انسٹا لائیو سیشن کے دوران شوبز انڈسٹری سے وقفہ لینے کا اعلان کیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں احد رضا میر نے کہا ہے کہ میں اگلے سال چھٹی لے رہا ہوں، میں نے سوچا کہ آپ لوگوں کو بر وقت بتا دوں تاکہ آپ اس حوالے سے تیار رہیں کہ میں وقفہ لے رہا ہوں۔
شاید مستقبل میں اپنا چہرہ اے آئی کو بیچ دوں:احد رضا میر


