Entertainment
امریکا میں سندھی ثقافت، کرسٹوفر نولان کی اجرک والی ٹائی سوشل میڈیا پر وائرل
ہالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرسٹوفر نولان کی اپنی اجرک والی ٹائی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
مصنف Fatima166K بار پڑھا

ہالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرسٹوفر نولان کی اپنی اجرک والی ٹائی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
کرسٹوفر نولان نے اپنی فلم’دی اوڈیسی‘ کے نیو یارک میں منعقد کیے گئے پروموشنل ایونٹ میں سرمئی رنگ کے کوٹ سوٹ کے ساتھ اجرک والی ٹائی پہن کر شرکت کی۔
اب فلم کے پروموشنل ایونٹ کی ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین کی جانب سے اجرک والی ٹائی کے بارے میں دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
پاکستانی فیشن بلاگر ماہ رخ ڈار نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرسٹوفر نولان کی اجرک والی ٹائی پہنے تصویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ انداز میں اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
مجھے کرسٹوفر نولان کی فلم سمجھنے میں دشواری پیش آتی ہے، منوج باجپائی


