Entertainment
شبانہ اعظمی نے کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں طبیعت خراب ہونے کی وجہ بتادی
کاکروچ جنتا پارٹی کے نئی دہلی میں ہونے والے احتجاج کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد شبانہ اعظمی نے انکشاف کیا ہے کہ آنسو گیس کی وجہ سے انہیں دمے کا دورہ پڑا تھا۔
مصنف Shaukat Pirzada126K بار پڑھا

کاکروچ جنتا پارٹی کے نئی دہلی میں ہونے والے احتجاج کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد شبانہ اعظمی نے انکشاف کیا ہے کہ آنسو گیس کی وجہ سے انہیں دمے کا دورہ پڑا تھا۔
گذشتہ روز احتجاج کے دوران سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی بظاہر بیمار دکھائی دے رہی تھیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں شبانہ اعظمی نے اس بات کی تصدیق کی اور بتایا کہ اس واقعے کے بعد انہیں قریب ہی واقع ایک عمارت میں پہنچایا گیا تھا۔
ایک بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے شبانہ اعظمی نے کہا کہ میں دمے کی مریض ہوں اور آنسو گیس کی وجہ سے مجھے دورہ پڑ گیا تھا، لیکن میرے پاس میرا انہیلر موجود تھا اس لیے اب میں ٹھیک ہوں۔
شبانہ اعظمی کی ٹرک پر سوار ہو کر کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں شرکت
سونم وانگچُک کی حالت خراب، بالی ووڈ ستاروں کا اظہار تشویش، حکومت سے مطالبہ بھی کردیا


