Entertainment
نصیر الدین شاہ نے پہلی شادی میں ناکامی پر اپنی کئی غلطیوں کا اعتراف کرلیا
بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ جذباتی ناپختگی اور ازدواجی ذمہ داریوں سے غفلت میری پہلی شادی کی ناکامی کی بڑی وجہ تھی۔
مصنف Rubab Shakeel140K بار پڑھا

بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ جذباتی ناپختگی اور ازدواجی ذمہ داریوں سے غفلت میری پہلی شادی کی ناکامی کی بڑی وجہ تھی۔
76 سالہ اداکار نے اپنی آٹو بائیوگرافی میں پہلی اہلیہ پروین مراد کے ساتھ تعلقات اور بیٹی کی پیدائش کے بعد پیش آنے والے حالات پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔
نصیر الدین شاہ نے لکھا کہ پروین مراد کی حمل کے دوران بدلتی جسمانی اور جذباتی کیفیت کو سمجھنے سے قاصر رہا، جبکہ مجھے یہ بھی اندازہ نہیں تھا کہ اس مرحلے پر بطور شوہر میری کیا ذمہ داریاں تھیں۔
نصیرالدین شاہ کی تنقید، انوپم کھیر کا ردِعمل سامنے آ گیا


