Entertainment
یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے دیرینہ دوست تھیا بوئسن سے شادی کر لی
دنیا کے معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے اپنی دیرینہ دوست اور گیمنگ اسٹریمر تھیا بوئسن کے ساتھ شادی کر لی۔
مصنف Rubab Shakeel96K بار پڑھا

دنیا کے معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے اپنی دیرینہ دوست اور گیمنگ اسٹریمر تھیا بوئسن کے ساتھ شادی کر لی۔
مسٹر بیسٹ نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کی ہے۔
انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ مجھے مسز بیسٹ (MrsBeast) مل گئی اور یہ میری زندگی کا بہترین دن تھا۔
تصاویر میں نوبیاہتا جوڑا انتہائی خوش اور رومانوی انداز میں نظر آیا، جبکہ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مداحوں نے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر بیسٹ سب سے کم عمر ارب پتی کیسے بنے؟


