پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے پنجاب اسمبلی کے باہر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد اپنے جاری قانونی مقدمے پر خاموشی توڑتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہراسانی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں جیسے الزامات کو کسی صورت ذاتی معاملہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔
یہ معاملہ اس وقت زیرِ بحث آیا جب پنجاب اسمبلی کے باہر ایک ٹی وی رپورٹر نے مسلم لیگ ن کے رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ سے ان پر قائم مقدمے سے متعلق سوال کیا۔