Entertainment
سفید بال کیوں رکھے؟ مرینہ خان نے وجہ بتا دی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ مرینہ خان نے پہلی بار اپنے سفید بال رکھنے کی وجہ اور اس کے پیچھے موجود دلچسپ واقعہ بیان کر دیا۔
مصنف Rubab Shakeel137K بار پڑھا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ مرینہ خان نے پہلی بار اپنے سفید بال رکھنے کی وجہ اور اس کے پیچھے موجود دلچسپ واقعہ بیان کر دیا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے اپنے بال ڈائی کیوں نہیں کیے؟ تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں بہت زیادہ سست ہوں، ایک بار بال رنگوا لیں تو پھر بار بار ٹچ اَپ کروانا پڑتا ہے اور یہ میرے بس کی بات نہیں۔
مرینہ خان نے بتایا کہ میرے اس فیصلے کے پیچھے میری والدہ بھی ایک بڑی وجہ تھیں۔
مرینہ خان کا خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف


