بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے نئی دہلی کے جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی کے زیرِ اہتمام ہونے والے طلبہ احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے مظاہرین کے مطالبات سننے کی اپیل کی ہے۔
دلجیت دوسانجھ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں حالیہ پارلیمنٹ مارچ کے دوران پولیس کارروائی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جو ہوا، بہت برا ہوا، طلبہ کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہونا چاہیے تھا، میری حکام سے درخواست ہے کہ طلبہ کے مطالبات سنے جائیں، لوگوں کی آواز، خدا کی آواز ہوتی ہے۔