Entertainment
اتنا کمزور نہیں کہ ہراسانی کے الزام پر خودکشی کر لوں: ارسلان بٹ
پاکستانی معروف اداکار اور ماڈل ارسلان بٹ کا کہنا ہے کہ میں اتنا کمزور نہیں کہ ساتھی اداکارہ کی جانب سے ہراسانی کے الزام کے بعد خودکشی کر لوں۔
مصنف Wajiha Naz57K بار پڑھا

پاکستانی معروف اداکار اور ماڈل ارسلان بٹ کا کہنا ہے کہ میں اتنا کمزور نہیں کہ ساتھی اداکارہ کی جانب سے ہراسانی کے الزام کے بعد خودکشی کر لوں۔
ارسلان بٹ چند ماہ قبل اس وقت خبروں کی زینت بنے جب اداکارہ مامیا شاہ جعفر نے ان پر ہراسانی اور تھرسٹ ٹریپنگ کے الزامات عائد کیے تھے۔
بعدازاں ارسلان بٹ نے ان الزامات پر خاموشی اختیار کرنے کے بجائے اپنا مؤقف پیش کیا اور قانونی کارروائی کی، جس کے بعد مامیا شاہ جعفر نے اپنے الزامات واپس لے لیے تھے۔
مامیا شاہ جعفر اور ارسلان بٹ کے کیس میں اہم پیشرفت، تنازع عدالت سے باہر طے


