Entertainment
طلبا پر تشدد کرنیوالے پولیس اہلکاروں کو غنڈہ کہنے پر مداحوں کی ناراضی کی پرواہ نہیں: اریجیت سنگھ
بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ بھی بھارت میں احتجاج کرنے والے طلبہ کی آواز بن گئے، انہوں نے کہا ہے کہ طلبہ پر تشدد کرنیوالے پولیس اہلکاروں کو غنڈہ کہنے پر مداحوں کی ناراضی کی پرواہ نہیں۔
مصنف Shaukat Pirzada130K بار پڑھا

بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ بھی بھارت میں احتجاج کرنے والے طلبہ کی آواز بن گئے، انہوں نے کہا ہے کہ طلبہ پر تشدد کرنیوالے پولیس اہلکاروں کو غنڈہ کہنے پر مداحوں کی ناراضی کی پرواہ نہیں۔
39 سالہ اریجیت سنگھ نے جنتر منتر پر ہونے والے احتجاج کے دوران طلبہ پر دہلی پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال اور لاٹھی چارج کی مذمت کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کے روز نئی دہلی میں تقریباً 50 ہزار مظاہرین نے بھارتی یونین منسٹر برائے تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر احتجاج کیا۔ اریجیت سنگھ نے ان مظاہروں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
سلمان خان نے حکومت کے خلاف احتجاج کرنیوالے طلبہ کی حمایت کردی
طلبہ کے احساسات سے متفق ہوں، تعلیمی نظام دھاندلی زدہ اور مہنگا ہے: راہول گاندھی


