بالی ووڈ کے سینئر اداکار جیتندر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ماضی کے اسٹار بھارت بھوشن کی مالی مشکلات کے دوران ممبئی کے پوش علاقے پالی ہل میں واقع ان کا بنگلہ صرف 4 لاکھ 25 ہزار روپے میں خریدا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ وقت گزرنے کے ساتھ یہ جائیداد ان کے لیے ایک نہایت منافع بخش سرمایہ کاری ثابت ہوئی اور آج اس کی مالیت تقریباً 450 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
جیتندر کا شمار 1980 کی دہائی میں بالی ووڈ کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا تھا۔ کامیاب فلمی کیریئر کے ساتھ ساتھ انہوں نے رئیل اسٹیٹ میں بھی دانشمندانہ سرمایہ کاری کی، جس کی بدولت وہ ممبئی کی پراپرٹی مارکیٹ میں بھی ایک نمایاں شخصیت بن گئے۔