بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا کو نئی دہلی کے جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی کے زیرِ اہتمام ہونے والے طلبہ احتجاج کے بارے میں پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔
پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں نئی دہلی میں جاری طلبہ احتجاج کے بارے میں لکھا کہ اگرچہ یہ ضروری ہے کہ اپنے طلبہ کی حمایت کریں اور ایسی تعلیمی اصلاحات کا مطالبہ کریں جو ہمارے نوجوانوں کے مستقبل پر مثبت اثر ڈالیں لیکن یہ بھی بہت اہم ہے کہ طلبہ کے پرامن احتجاج کو ملک دشمن عناصر نے افراتفری پھیلانے اور احتجاج کی نوعیت کو تبدیل کرنے کے لیے ہائی جیک نہ کیا ہو۔