Entertainment
طلبہ کا احتجاج، منور فاروقی نے نامور شخصیات کی خاموشی پر سوال اٹھا دیا
معروف بھارتی کامیڈین منور فاروقی نے طلبہ کے احتجاج پر نامور شخصیات کی خاموشی پر سوال اٹھا دیا۔
مصنف Shaukat Pirzada41K بار پڑھا

معروف بھارتی کامیڈین منور فاروقی نے طلبہ کے احتجاج پر نامور شخصیات کی خاموشی پر سوال اٹھا دیا۔
منور فاروقی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر احتجاج کے 25 دن بعد اچانک سامنے آنے والے فلمی ستاروں پر ایک تحریری نوٹ شیئر کیا۔
انہوں نے لکھا کہ یہ دیکھ کر مایوسی ہوئی کہ بیشتر سیلیبریٹیز کو صرف اس وقت بولنے کا خیال آیا جب وزیر اعظم نے بات کی اور عوام کا رجحان بدلا۔ گزشتہ 25 دنوں سے جب نوجوان سڑکوں پر نکلے، تنقید کا سامنا کیا اور آواز اٹھانے کی قیمت چکائی، تب تک زیادہ تر لوگ خاموش رہے۔
طلبہ احتجاج پر خاموش کیوں؟ عامر خان کی بیٹی کی لب کشائی


