Entertainment
کیا رنبیر کپور دھوم 4 میں نظر آنے والے ہیں؟ اداکار نے بتادیا
نامور بھارتی اداکار رنبیر کپور نے فلم دھوم 4 کا حصہ بننے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
مصنف Abdullah107K بار پڑھا

نامور بھارتی اداکار رنبیر کپور نے فلم دھوم 4 کا حصہ بننے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
دورہ امریکا پر موجود رنبیر کپور نے ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ’دھوم 4‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے حوالے سے بات کی۔
انٹرویو کے دوران جب میزبان نے ان سے دھوم فرنچائز میں آنے سے متعلق پوچھا تو انہوں نے واضح کہا، ’جی نہیں، میں اس وقت دھوم 4 نہیں کر رہا۔ اس وقت میری تمام تر توجہ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پر ہے جو اگلے سال 24 جنوری کو ریلیز ہو رہی ہے۔‘
رنبیر کپور کی ایودھیا میں بڑی سرمایہ کاری، 3.31 کروڑ روپے کی زمین خرید لی


