Entertainment
فلم 'دی ماسک' کے ہدایتکار چک رسل 74 برس کی عمر میں چل بسے
ہالی ووڈ کی مشہور فلم ’دی ماسک‘ کے ہدایتکار چک رسل 74 برس کی عمر میں چل بسے۔
مصنف fahad127K بار پڑھا

ہالی ووڈ کی مشہور فلم ’دی ماسک‘ کے ہدایتکار چک رسل 74 برس کی عمر میں چل بسے۔
چک رسل کی اہلیہ اور اداکارہ انیا زینے نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا انتقال امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے قریب واقع اپنے گھر میں اچانک ہوا۔
امریکی میڈیا کے مطابق چک رسل کے بے ہوش ہونے کی اطلاع پر فائر ڈپارٹمنٹ کو طلب کیا گیا تھا، تاہم فوری طور پر موت کی وجہ سامنے نہیں آئی۔
فلم دی ماسک میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار جم کیری نے چک رسل کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز تھا۔
ہالی ووڈ اداکار، فلم ’دی ماسک‘ کے ولن پیٹر گرین گھر پر مردہ پائے گئے


