Entertainment
ذیشان روکھڑی کا سنگیتا پر کم معاوضہ دینے کا الزام
پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ گلوکار ذیشان روکھڑی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے معاوضہ کم ہونے کے سبب فلم مکھو کی پیشکش مسترد کر دی تھی۔
مصنف Wajiha Naz157K بار پڑھا

پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ گلوکار ذیشان روکھڑی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے معاوضہ کم ہونے کے سبب فلم مکھو کی پیشکش مسترد کر دی تھی۔
انہوں نے اس کے ساتھ ہی ہدایت کارہ سنگیتا پر کم معاوضہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سنگیتا نے اداکار معمر رانا کو فلم کے لیے صرف 5 لاکھ ادا کیے ہیں۔
خیال رہے کہ معمر رانا پاکستانی فلم انڈسٹری کے بڑے ناموں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کے آغاز سے ہی مقبولیت حاصل کی اور پاکستانی سینما کے عروج کے دور میں کئی بڑی فلموں میں اداکاری کی۔ تاہم حالیہ عرصے میں اداکار کو مشکلات کا سامنا ہے، ان کی متنازع ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہیں تنقید کا سامنا بھی رہا۔
معمر رانا کو رومانوی منظر کی ہدایات دینے پر سنگیتا تنقید کی زد میں
پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟


