پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ گلوکار ذیشان روکھڑی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے معاوضہ کم ہونے کے سبب فلم مکھو کی پیشکش مسترد کر دی تھی۔
انہوں نے اس کے ساتھ ہی ہدایت کارہ سنگیتا پر کم معاوضہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سنگیتا نے اداکار معمر رانا کو فلم کے لیے صرف 5 لاکھ ادا کیے ہیں۔
خیال رہے کہ معمر رانا پاکستانی فلم انڈسٹری کے بڑے ناموں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کے آغاز سے ہی مقبولیت حاصل کی اور پاکستانی سینما کے عروج کے دور میں کئی بڑی فلموں میں اداکاری کی۔ تاہم حالیہ عرصے میں اداکار کو مشکلات کا سامنا ہے، ان کی متنازع ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہیں تنقید کا سامنا بھی رہا۔