Entertainment
سلمان خان کی نئی تصاویر نے مداحوں کی تشویش ختم کردی
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی نئی تصاویر نے مداحوں کی تشویش ختم کردی۔
مصنف Hassan Shabbar57K بار پڑھا

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی نئی تصاویر نے مداحوں کی تشویش ختم کردی۔
کچھ دن قبل سلمان خان کی ممبئی میں منعقدہ سرکاری تقریب میں شرکت کی ویڈیو دیکھ کر مداح پریشان ہوگئے تھے۔
اداکار اس ویڈیو میں کمزور اور بیمار دکھائی دے رہے تھے، جس کے سبب ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے۔
اب ہفتے کے روز سلمان خان نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ایک مرتبہ پھر اپنے پرانے دبنگ انداز میں دیکھ کر مداح خوش ہوگئے۔



