پاکستان شوبز کی ابھرتی ہوئی اداکارہ قدسیہ علی کا کہنا ہے کہ جو خواتین بچپن میں والدین کی محبت سے محروم رہتی ہیں، وہ عدم تحفظ کا شکار ہو کر وقتی محبت کو بھی حقیقی سمجھ کر قبول کر لیتی ہیں۔
اداکارہ قدسیہ علی اور اداکار عباس اشرف اعوان ان دنوں ڈرامہ ایک محبت اور میں ماہم اور فارس کے کردار ادا کر رہے ہیں۔
ڈرامے میں ایسے ازدواجی رشتے کی عکاسی کی گئی ہے جہاں ایک خاتون خود پسند شوہر کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور ہوتی ہے اور اس کے رویّے کے منفی اثرات کا سامنا کرتی ہے۔