Entertainment
ایک بار انڈر ورلڈ ڈان کی تقریب میں خوف کی وجہ سے پرفارم کرنا پڑا، کمار سانو
بالی ووڈ کے سینئر گلوکار کمار سانو نے اپنے کیریئر کے ایک نہایت خوفناک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک بار دبئی میں ایک انڈرورلڈ ڈان کی نجی تقریب میں پرفارم کرنا پڑا۔
مصنف Shaukat Pirzada157K بار پڑھا

بالی ووڈ کے سینئر گلوکار کمار سانو نے اپنے کیریئر کے ایک نہایت خوفناک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک بار دبئی میں ایک انڈرورلڈ ڈان کی نجی تقریب میں پرفارم کرنا پڑا۔
بھارتی ریاست مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ گلوکار کے مطابق اس دور میں بالی ووڈ پر منظم جرائم پیشہ عناصر کا اثر و رسوخ تھا، جس کی وجہ سے وہ اپنی جان کے حوالے سے خوفزدہ تھے۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف پلے بیک سنگر نے کہا اس زمانے میں ایسے لوگوں کی دعوت یا حکم کو ٹھکرانا آسان نہیں تھا، مجھے واقعی ڈر لگا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ اس وقت فلمی صنعت کا ماحول آج سے بالکل مختلف تھا۔
کمار سانو کی 50 کروڑ ہرجانہ کیس میں سابقہ اہلیہ کیخلاف بڑی جیت
سابقہ اہلیہ کے کمار سانو پر سنگین الزامات، دوران حمل کھانے سے محروم رکھا، ریٹا بھٹاچاریہ


