بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شگفتہ علی نے اداکار گووندا کو عامر خان سے بھی بڑا پرفیکشنسٹ قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کا دلچسپ تجربہ بیان کیا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے شگفتہ علی نے بتایا کہ میں نے گووندا کے ساتھ ہیرو نمبر ون سمیت 3 سے 4 فلموں میں کام کیا اور وہ ایک خوش مزاج اور بہترین انسان ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اگر شوٹنگ کا وقت صبح 9 بجے ہوتا تھا تو گووندا اکثر دوپہر 1 یا 2 بجے سیٹ پر آتے تھے، یہی ان کی واحد خامی تھی، ورنہ وہ بہت اچھے انسان اور خوش مزاج تھے۔