Entertainment
گووندا عامر خان سے بھی بڑے پرفیکشنسٹ ہیں: شگفتہ علی کا انکشاف
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شگفتہ علی نے اداکار گووندا کو عامر خان سے بھی بڑا پرفیکشنسٹ قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کا دلچسپ تجربہ بیان کیا ہے۔
مصنف Rubab Shakeel49K بار پڑھا

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شگفتہ علی نے اداکار گووندا کو عامر خان سے بھی بڑا پرفیکشنسٹ قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کا دلچسپ تجربہ بیان کیا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے شگفتہ علی نے بتایا کہ میں نے گووندا کے ساتھ ہیرو نمبر ون سمیت 3 سے 4 فلموں میں کام کیا اور وہ ایک خوش مزاج اور بہترین انسان ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اگر شوٹنگ کا وقت صبح 9 بجے ہوتا تھا تو گووندا اکثر دوپہر 1 یا 2 بجے سیٹ پر آتے تھے، یہی ان کی واحد خامی تھی، ورنہ وہ بہت اچھے انسان اور خوش مزاج تھے۔
گووندا 7 سال بعد بڑے پردے پر واپسی کیلئے تیار


