Entertainment
عدالت میں سلمان کی بڑی کامیابی، پروڈیوسر کو ’کالے ہرن‘ مواد ہٹانے کا حکم
کالے ہرن کیس سے مشابہہ فلم کے معاملے پر بالی ووڈ اداکار سلمان خان قانونی جنگ جیت گئے، عدالت نے فلم پروڈیوسر کو فلم کا مواد ہٹانے کا حکم دے دیا۔
مصنف Abdullah54K بار پڑھا

کالے ہرن کیس سے مشابہہ فلم کے معاملے پر بالی ووڈ اداکار سلمان خان قانونی جنگ جیت گئے، عدالت نے فلم پروڈیوسر کو فلم کا مواد ہٹانے کا حکم دے دیا۔
دہلی ہائی کورٹ کی جج جسٹس جیوتی سنگھ نے اداکار سلمان خان کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کرتے ہوئے بالی ووڈ فلم ’کالا ہرن: دا بیٹل فار لیگیسی‘ کے پروڈیوسر امیت جانی کو ہدایت کی ہے کہ وہ فلم کا ٹیزر، پوسٹرز اور اس سے متعلق تمام آن لائن انٹرویوز فوری طور پر انٹرنیٹ سے ہٹا دیں۔
سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ سب فوراً بند ہونا چاہیے۔ ایک بار اگر کسی شخص کی ساکھ چلی جائے تو وہ دوبارہ حاصل نہیں کی جا سکتی۔
فلم کالا ہرن کیس: سلمان خان کو بڑا دھچکا، عدالت سے فوری ریلیف نہ مل سکا
سلمان خان کا فلم ’کالا ہرن‘ بنانیوالوں کو قانونی نوٹس، ریلیز مشکل میں


