فیصل رحمن کے فلم میں میری جگہ لینے پر میں رو پڑا تھا، جاوید شیخ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2026ء) سینئر اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے ایک مشکل دور میں مجھے ایک فلم سے نکال کر میری جگہ اداکار فیصل رحمن کو کاسٹ کر لیا گیا جس پر میں شدید

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2026ء) سینئر اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے ایک مشکل دور میں مجھے ایک فلم سے نکال کر میری جگہ اداکار فیصل رحمن کو کاسٹ کر لیا گیا جس پر میں شدید دل برداشتہ ہوا تھا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید شیخ نے بتایا کہ ایک فلم کی ناکامی کے بعد مجھے نئی فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش کی گئی میں اس پر کام شروع کرنے کیلئے تیار تھا تاہم فلم سازوں نے بعد میں مجھے فون کر کے بتایا کہ فلم کے ڈسٹری بیوٹر کا خیال ہے کہ میں اس وقت فلاپ اداکار بن چکا ہوں، اس لئے میری جگہ فیصل رحمن کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اداکار نے بتایا کہ اس فیصلے نے مجھے شدید صدمہ پہنچایا اور میں اس واقعے پر رو پڑا۔ جاوید شیخ نے کہا کہ اس کے بعد مجھے چند برس تک سخت جدوجہد کرنا پڑی، لیکن مسلسل محنت کے نتیجے میں دوبارہ کامیابی کی بلندیوں پر پہنچ گیا۔انہوں نے بتایا کہ بعد میں وہی فلم ساز دوبارہ میرے پاس فلم کی پیشکش لے کر آئے، مگر میں نے دل میں کوئی رنجش نہیں رکھی اور پیشہ ورانہ انداز میں ان کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔جاوید شیخ کے مطابق زندگی میں اتار چڑھا آتے رہتے ہیں، لیکن محنت، صبر اور مثبت رویہ ہی انسان کو دوبارہ کامیابی کی طرف لے جاتا ہے۔



