World
بھارتی فضائیہ کے سابق نائب سربراہ کی تیجس Mk-2 پروگرام پر کڑی تنقید
بھارتی فضائیہ کے سابق نائب سربراہ ایئر مارشل ناگیش کپور نے کہا ہے کہ بھارت کا تیار کردہ تیجس Mk-2 جب 2030ء کی دہائی کے وسط میں بڑی تعداد میں فضائیہ میں شامل ہونا شروع ہو گا تو ممکن ہے کہ اگلے محاذ پر اس کی عملی افادیت مح
مصنف Wajiha Naz28K بار پڑھا

بھارتی فضائیہ کے سابق نائب سربراہ ایئر مارشل ناگیش کپور نے کہا ہے کہ بھارت کا تیار کردہ تیجس Mk-2 جب 2030ء کی دہائی کے وسط میں بڑی تعداد میں فضائیہ میں شامل ہونا شروع ہو گا تو ممکن ہے کہ اگلے محاذ پر اس کی عملی افادیت محدود ہو۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سابق نائب سربراہ نے مقامی طور پر تیار کیے جانے والے تیجس جنگی طیارے کے منصوبے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
دورانِ انٹرویو ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا بھارت کے لیے 2035ء میں چوتھی جنریشن کا جنگی طیارہ رکھنا معنی رکھتا ہے، جبکہ چین چھٹی جنریشن کے پلیٹ فارم کی جانب بڑھ چکا ہو گا اور پاکستان پانچویں جنریشن کے طیاروں پر غور کر رہا ہے، جس پر ایئر مارشل کپور نے دوٹوک جواب دیا کہ نہیں، عملی طور پر بالکل نہیں۔
بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران آسام میں گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک


