واشنگٹن: امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) نے گرفتاریوں، زیر حراست افراد کی منتقلی اور ہجوم پر قابو پانے کے دوران استعمال کے لیے بجلی کے جھٹکے دینے کی صلاحیت رکھنے والے 6 ہزار جوڑے خصوصی دستانوں کی خریداری کا 16.7 ملین ڈالر کا معاہدہ منظور کر لیا ہے۔
وفاقی ریکارڈ کے مطابق اس معاہدے کا نمبر 70CMSW26C00000012 ہے اور یہ کینٹکی میں قائم کمپنی Compliant Technologies LLC کو دیا گیا ہے، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے جسم پر پہنے جانے والے برقی کنٹرول آلات تیار کرتی ہے۔