امریکی صدر کا ایران کے ساتھ تجارت اور کاروبار کرنے والے ممالک کو سزا دینے کا اعلان
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 اگست 2026ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ تجارت اور کاروبار کرنے والے ممالک کو سزا دینے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی قس

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 اگست 2026ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ تجارت اور کاروبار کرنے والے ممالک کو سزا دینے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کے خواہاں نہیں ہیں، لین دین میں ملوث چینی بینکوں پر بھی جلد سخت پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات یا ملاقات کے خواہاں نہیں ہیں۔ آبنائے ہرمز کے معاملے پر روس کا رویہ کافی مثبت اور اچھا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ ایران کے ساتھ لین دین میں ملوث چینی بینکوں پر بھی جلد سخت پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔ مزید برآں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا کہ حالیہ کشیدگی اور فوجی کارروائیوں کے بعد ایران کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ملک کی فوجی صلاحیت بھی محدود ہوگئی ہے۔



