نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 27 اگست 2026ء ) کویت کا پاکستان کے ساتھ پروٹوکول معاہدہ 2026 پر دستخط کے بعد بھارت کے ساتھ بھی دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق، کویتی وفد کا بھارت کے ساتھ تربیت، فوجی مشقوں اور دفاعی صنعت میں شراکت داری پر غور، دونوں ممالک کا مختلف شعبوں میں دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ گلف نیوز کے مطابق بھارت اور کویت کے درمیان مشترکہ دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعہ کو نئی دہلی میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک نے تربیت ، فوجی مشقیں ، فوجی ادویات ، اسٹاف مذاکرات، دفاعی صنعت  اور تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔