World
نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کے اعترافی بیانات مسترد
امریکی ملٹری جج نے نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کے اعترافی بیانات مسترد کر دیے۔
مصنف Sajid Ansari63K بار پڑھا

امریکی ملٹری جج نے نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کے اعترافی بیانات مسترد کر دیے۔
خالد شیخ محمد کےاعترافی بیانات کو امریکی ملٹری جج نے ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آئی اہلکاروں کے سامنے اعترافات رضاکارانہ نہیں، سی آئی اے کے تشدد کے بعد حاصل کیے گئے اعترافی بیانات قابل قبول نہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق اعترافی بیانات مسترد ہونے سے 11 ستمبر حملوں کے مقدمے میں مزید تاخیر کا خدشہ ہے۔



