World
آر ایس ایس اور مودی پر تنقید، پبلشر کا سونیا گاندھی کی کتاب چھاپنے سے انکار
کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی کی زیرِ اشاعت یادداشتوں کی کتاب ’’Belonging: A Journey of Love‘‘ کی بھارت میں اشاعت پر تنازع سامنے آگیا ہے۔
مصنف fahad70K بار پڑھا

کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی کی زیرِ اشاعت یادداشتوں کی کتاب ’’Belonging: A Journey of Love‘‘ کی بھارت میں اشاعت پر تنازع سامنے آگیا ہے۔
کانگریس ذرائع کے مطابق پبلشر پینگوئن رینڈم ہاؤس انڈیا کے ساتھ مسودے پر بات چیت کے دوران کتاب کے تین حصے خصوصی توجہ کا مرکز رہے، جن میں وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی حکومت کی پالیسیاں، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے کردار پر بات کرنا شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سونیا گاندھی نے نریندر مودی کی قیادت اور طرزِ حکمرانی کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کی کئی اہم پالیسیوں پر بھی اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا ہے۔



