World
تبت و نیپال: ملبے سے بنی جھیل کے کنارے ٹوٹ گئے، مزید سیلاب کا خطرہ
تبت اور نیپال میں بہنے والے دریائے بھوٹے کوشی کا راستہ برف، چٹانوں، کیچڑ اور ملبے کے باعث بند ہونے سے بننے والی جھیل اوور فلو ہونا شروع ہو گئی، جس کے باعث جھیل کے کنارے بھی ٹوٹ گئے۔
مصنف Rubab Shakeel85K بار پڑھا

تبت اور نیپال میں بہنے والے دریائے بھوٹے کوشی کا راستہ برف، چٹانوں، کیچڑ اور ملبے کے باعث بند ہونے سے بننے والی جھیل اوور فلو ہونا شروع ہو گئی، جس کے باعث جھیل کے کنارے بھی ٹوٹ گئے۔
جھیل میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث امدادی کارروائیاں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک معطل رہیں، تاہم صورتِ حال قابو میں آنے کے بعد ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا۔
چینی حکام کے مطابق جھیل میں پانی کا ذخیرہ 25 لاکھ مکعب میٹر سے تجاوز کر گیا ہے، جبکہ ایک روز قبل چینی انجینئرنگ ٹیم نے پانی کا ذخیرہ 15 سے 20 لاکھ مکعب میٹر تک ہونے کا تخمینہ لگایا تھا۔
نیپال:تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 469 ہو گئیں


