ایران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکا اقتصادی مہم کو ایرانی عوام کے خلاف بے رحم ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی معاشی اقدامات ریاستی دہشت گردی، غیر قانونی اور قابلِ مذمت ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی پابندیاں لاکھوں شہریوں کی صحت اور روزگار کو سنگین خطرے میں ڈال رہی ہیں۔
آبنائے ہرمز میں ایران کیخلاف امریکی فوجیوں کی تعداد سامنے آ گئی