World
نیتن یاہو ترکیہ کو نیا دشمن بنا کر انتخابی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں: سابق امریکی سفیر
سابق امریکی سفیر برائے ترکیہ فرانسس جے ریکارڈون نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو ترکیہ کو اسرائیل کا نیا دشمن قرار دینے میں ’سیاسی فائدہ‘ دیکھ رہے ہیں، خصوصاً یہ نظریہ اکتوبر میں ہونے والے قانون ساز انتخابات می
مصنف Naila Abbas89K بار پڑھا

سابق امریکی سفیر برائے ترکیہ فرانسس جے ریکارڈون نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو ترکیہ کو اسرائیل کا نیا دشمن قرار دینے میں ’سیاسی فائدہ‘ دیکھ رہے ہیں، خصوصاً یہ نظریہ اکتوبر میں ہونے والے قانون ساز انتخابات میں انہیں فائدہ پہنچا سکتا ہے۔
عرب میڈیا کے ایک نیوز پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فرانسس ریکارڈون نے کہا کہ تل ابیب کی مرکزی شاہراہ پر لگائے گئے ایک بڑے انتخابی اشتہار میں ترک صدر رجب طیب اردوان کو ایران، حزب اللّٰہ اور نیویارک کے میئر کے ساتھ اسرائیل کے مخالفین کے طور پر دکھایا گیا ہے۔
ترکیہ نے اسرائیل کو ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے پر خبردار کر دیا
اسرائیل اصل مجرم، ایران علاقائی ممالک پر حملے نہ کرے، ترکیہ، قطر


