World
کیرولین لیویٹ بطور پریس سیکریٹری اپنے کام کے آخری دن بچوں کو وائٹ ہاؤس لے آئیں
کیرولین لیویٹ بطور وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری آخری دن اپنے بچوں کو وائٹ ہاؤس کے بریفنگ روم میں لے آئیں۔
مصنف Hassan Shabbar52K بار پڑھا

کیرولین لیویٹ بطور وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری آخری دن اپنے بچوں کو وائٹ ہاؤس کے بریفنگ روم میں لے آئیں۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے دونوں چھوٹے بچوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں، وہ اپنے ایک چھوٹے بچے کو کیمروں کی طرف دیکھ کر مسکرانے کا بھی کہتی رہیں۔
کیرولین لیویٹ کا بطور پریس سیکریٹری وائٹ ہاؤس جمعرات آخری دن تھا جس کے بعد ان کی تقریباً 20 ماہ کی مدتِ ملازمت ختم ہو گئی۔
آخری دن اپنے انٹرویوز میں انہوں نے کہا کہ ماں کا کردار نبھانا اور ملازمت کے تقاضے پورے کرنا اب ایک ساتھ ممکن نہیں رہا تھا، ملازمت کرنے والی ماں کے لیے ہر دن چیلنج ہوتا ہے، آپ کو قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔
کیرولین لیویٹ وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کا عہدہ چھوڑ دیں گی


