کینیڈا کے شہر اسکاربورو میں واقع پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے نذرِ آتش کر دیا۔ 
رائل کینیڈین ماؤنٹیڈ پولیس (آر سی ایم پی) اور مقامی پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔
رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رات ڈیڑھ بجے اُن کی گاڑی کو آگ لگا دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔