کینیڈا سے تجارتی جنگ چھیڑنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نہر اونٹاریو کو نہر امریکا کا نام دیدیا، اس سلسلے میں انہوں نے صدارتی حکم نامے پر دستخط کردیے۔
خلیج میکسیکو کا حوالہ دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ خلیج اور نہر کا نام تو بدل دیا اب سمندر کا نام بدلنا رہ گیا ہے، ممکن ہے وہ بحر اوقیانوس اور بحرالکاہل کا نام ہی بدل دیں۔
کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نہر اونٹاریو کا نام امریکا اور کینیڈا کی تاریخ سے بھی پرانا ہے، نہر اونٹاریو ہمیشہ نہر اونٹاریو ہی رہے گی۔