World
نیپال تبت سرحد پر تباہ کن سیلاب، کم عمر لڑکا لڑکی سمیت 33 برطانوی شہری لاپتہ
نیپال اور تبت کی سرحد کے قریب آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد برطانیہ کے 33 شہریوں سمیت ایک ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ لاپتہ برطانوی شہریوں میں ایک 13 سالہ لڑکی اور 14 سالہ لڑکا بھی شامل ہیں۔
مصنف زاہد انور مرزا33K بار پڑھا

نیپال اور تبت کی سرحد کے قریب آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد برطانیہ کے 33 شہریوں سمیت ایک ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ لاپتہ برطانوی شہریوں میں ایک 13 سالہ لڑکی اور 14 سالہ لڑکا بھی شامل ہیں۔
نیپالی حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ہلاکتوں اور لاپتہ افراد کی تعداد سے متعلق اعداد وشمار مسلسل تبدیل ہو رہے ہیں، جبکہ بڑے پیمانے پر امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔ مختلف تازہ اطلاعات میں سیکڑوں افراد کی ہلاکت اور ایک ہزار سے زائد افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔



