World
کینیڈا: شدید بارش کے باوجود پاکستانی کمیونٹی کی حلیم پارٹی، سیکڑوں خاندانوں کی شرکت
کینیڈا کے شہر مسی ساگا کے ایک پارک میں فرینڈز آف کراچی کے زیرِاہتمام ’اہتمامِ حلیم‘ پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔
مصنف بدر منیر چودھری96K بار پڑھا

کینیڈا کے شہر مسی ساگا کے ایک پارک میں فرینڈز آف کراچی کے زیرِاہتمام ’اہتمامِ حلیم‘ پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔
شدید بارش کے باوجود سیکڑوں خاندانوں نے تقریب میں شرکت کی، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔
فرینڈز آف کراچی گزشتہ کئی سال سے ’اہتمامِ حلیم‘ پارٹی کا انعقاد کر رہی ہے۔
کینیڈا: فرینڈز آف کراچی کے زیر اہتمام حلیم پارٹی، شرکاء نے یکجہتی کا مظہر قرار دے دیا


