World
جاپان: پاکستانی سفیر کی اقتصادی سفارتکاری، کاروباری روابط اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زور
جاپان میں پاکستان کے سفیر عبد الحمید نے 26 اگست 2026ء کو معروف جاپانی کمپنی آرائی شوجی کمپنی لمیٹڈ کے زیرِ اہتمام ’آرائی فیوچر وژن‘ تقریب سے خطاب کیا جس میں کاروباری اور صنعتی شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے بڑ
مصنف عرفان صدیقی ، ٹوکیو76K بار پڑھا

جاپان میں پاکستان کے سفیر عبد الحمید نے 26 اگست 2026ء کو معروف جاپانی کمپنی آرائی شوجی کمپنی لمیٹڈ کے زیرِ اہتمام ’آرائی فیوچر وژن‘ تقریب سے خطاب کیا جس میں کاروباری اور صنعتی شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سفیر عبد الحمید نے آرائی شوجی کمپنی کے صدر ریوزو آرائی کا پرتپاک استقبال اور میزبانی پر شکریہ ادا کیا اور آٹوموبائل، تجارتی گاڑیوں، تعمیراتی مشینری، رسد رسانی اور مالیاتی شعبوں میں کاروباری اداروں کو باہم منسلک کرنے کی کمپنی کی کوششوں کو سراہا۔



